نارویجین ڈائبیٹیز ایسوسی ایشن کے ساتھ چاق و چوبند رہیں

– جسم گرم کرنے کی ورزشیں – مع اسٹیپ

نارویجین ڈائبیٹیز ایسوسی ایشن کا ورزشی ویڈیو نارویجین ڈائرکٹوریٹ آف ہیلتھ کی مالی اعانت سے بنایا گیا ہے اور دس مختلف زبانوں: نارویجین، انگریزی، عربی، صومالی، ترکش، اردو، کرمنجی (کردش)، تمل، ہسپانوی اور پولش میں دستیاب ہے۔ فلمز مختلف ایسی ورزشیں دکھاتے ہیں جنہیں آپ ورزش کے مختلف اجزاء: جسم گرم کرنے، تندرستی، ساکت ورزشوں/مضبوطی اور تندرستی پر مرتکز سرکٹ ٹریننگ، نیز ایسی ورزشوں کے لیے استعمال کرنے کے واسطے منتخب کر سکتے ہیں جو ہلکی ورزش اور کھنچاؤ لانے کے لیے استعمال کی جا سکتی ہیں۔ ہر ورزش کے چھوٹی چھوٹی کلپس دکھائی گئی ہیں تاکہ آپ کو اس ضمن میں ایک عمومی عندیہ مل جائے کہ آپ خود اپنی ورزش کا دورانیہ کس طرح تیار کر سکتے ہیں۔ حسب مرضی اثر حاصل کرنے کے لیے ہر ورزش کو تھوڑے عرصہ تک برقرار رکھنا بہتر خیال کیا جاتا ہے۔

 

مختلف مقامات پر واقع مضبوطی اور تندرستی والی ورزشوں کے ساتھ کام کرنا ورزش کرنے کا ایک آسان اور مؤثر طریقہ ہے۔ جب آپ کسی ورزش پر کام کر رہے ہوں تو مختلف وقفوں پر 45 سیکنڈ تک موسیقی چلائی جا سکتی ہے اور بیچ میں 15 سیکنڈ کا وقفہ لیا جا سکتا ہے۔ یہ مقامات کسی سرکٹ کا حصہ بن سکتے ہیں، تاکہ آپ ان وقفوں میں ایک مقام سے دوسرے مقام تک چل سکیں۔ متبادل طور پر، مقامات کو تبدیل کیے بغیر کیا جا سکتا ہے، اس طرح کہ شرکاء ایک ہی ورزش کر رہے ہوں۔ جتنی ساری ورزشیں موجود ہیں ان میں سے آپ اپنی پسند کے مطابق جتنے راؤنڈ چاہیں کر سکتے ہیں۔

 

ہم اس بات سے واقف ہیں کہ بہت سارے لوگوں کو ورزش کرتے وقت موسیقی سے تحریک ملتی ہے۔ ہر فلم میں پیش کردہ ورزشوں کے مدنظر، آپ ورزش کرتے وقت خود کو سنانے کے لیے اپنی پسند کی موسیقی چلا سکتے ہیں۔ آپ ورزش کا دورانیہ خود اپنے لحاظ سے بنا سکتے ہیں اور جس جگہ آپ کو پسند ہو وہاں پر کر سکتے ہیں۔ بہت سارے لوگوں کے لیے یہ شروعات کرنا آسان تر بنانے کے بارے میں ہے۔ یہ سبھی کچھ چھوٹے چھوٹے اسٹیپس کے بارے میں ہے، اور ہر نقل و حرکت معنی رکھتی ہے، جو جسم اور روح کو صحت کے فائدے فراہم کرتی ہے۔ جب آپ دوسروں کے ساتھ ورزش کرتے ہیں تب اکثر شروعات کرنا آسان تر ہوتا ہے۔ ایک سماجی ماحول میں تحریک انگیزی زیادہ آسانی سے فروغ پاتی ہے۔ اہل خانہ یا دوستوں کے ساتھ مل کر ورزشیں کریں یا اپنے مضافات میں واقع کسی تحریک انگیز گروپ میں تشریف لے جائیں۔ جو چیز باقی بچتی ہے وہ ہے:
تیار ہوں – تحریک انگیزی طے کریں!